بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

Monday, 11 March, 2024

پاکستان کھپے اور اینٹ سے اینٹ بجانے کا نعرہ بلند کرنےوالے آصف علی زرداری دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہو گئے ہیں انہوں نے ہی اپنے دور حکومت میں بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا تھا جسکا فیصلہ انکے صدر منتخب ہونے کے چند روز پہلے ہی آیا خیر اچھا فیصلہ ہے اپنی اصلاح کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے بھٹو کی پھانسی کو 44 سال ہو گئے لیکن وہ ابھی بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اسی طرح کا ایک اور عدالتی فیصلہ مشرف کو موت کے بعد پھانسی دینے کا بھی ہے دیکھتے ہیں اس پر بھی کوئی مزید فیصلہ آتا ہے کہ نہیں جبکہ مجھے ان دو بھائیوں کی پھانسی کا بھی دکھ ہے جنکی موت کے بعد انہیں بیگناہ قرار دیا گیا تھااس میں ہمارے نظام انصاف کا اتنا قصور نہیں جتنا ہمارے انتظامی اداروں کا ہے اور خاص کر پولیس کا جو ہمیشہ حکمرانوں کی غلام بنی رہی عہدوں اور تعیناتیوں کے لالچ میں ظلم نہیں بلکہ مظالم کی انتہا کردیتے ہیں عوام کو دبانے اور مارنے میں انکا کوئی ثانی نہیں ہماری پولیس ہمیشہ فرنٹ مین کا کردار ادا کرتی رہی لیکن عوام نے بھی ہار نہیں مانی اور اس بار کے الیکشن تو ویسے بھی اپنی نوعیت کے نرالے اور منفرد الیکشن تھے اسٹبلشمنٹ نے بھی سختی کا انتہا کررکھی تھی جس میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ انکے سپورٹروں اور ووٹروں تک کو نہیں بخشا گیا حتیٰ کہ پی ٹی آئی کا نام ختم کردیا گیا امیدواروں کو بلے کی بجائے مختلف اور منفرد قسم کے نشانات الاٹ کردیے گئے فارم45روک لیے گئے جعلی فارم 47جاری کیے گئے لیکن اسکے باوجود تحریک انصاف نہ صرف قومی اسمبلی کی سب سے بڑی اور خیبر پختونخواہ کی حکمران جماعت بن گئی اس سے پہلے مشرف کا ڈنڈا موجود تھا تو نون لیگ صرف 14 سیٹیں جیت پائی تھی اور قومی اسمبلی کی 5 ویں بڑی جماعت تھی اس بھی پہلے جب ضیا الحق کا ڈنڈا تھا تو پیپلزپارٹی نے الیکشن کا بائیکاٹ ہی کر دیا تھالیکن اس بار عوام نے بتا دیاایک مسلمان کسی سے نہیں ڈرتا بلکہ جرات و بہادری سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتا ہے اور سیاست تو ویسے بھی انبیا کی میراث ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے سیاسی ایوانوں میں بدمعاشوں،قاتلوں،رسہ گیروں، فنکا روںاورمکاروں کو دیکھا گیا جنہوں نے نہ صرف ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبویا بلکہ عوام کو بھی غربت کی لکیر سے نیچے پھینک دیا جبکہ سیاست میں ایسا نہیںہوتا کیونکہ جو سیاست ہمیںہمارے نبی ﷺ نے سکھائی وہ عوام کی خدمت کی سیاست ہے اگر اسی تناظر میںہم دیکھیں تو جب مکہ میں اللہ کے رسول پر حالات تنگ کیے گئے تو آپ ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں پر آپ ﷺ کے سیاسی لحاظ سے بیشمارکام ہیں لیکن ان میں سے چند ایک کا سیاسی تناظر میں ذکر کرلیتے ہیں سیاسی و مذہبی طور پر آپﷺ نے مدینہ کے یہودیوں عیسائیوں بنو قریظہ بنو نذیر وغیرہ کو مکمل سیاسی و مذہبی طور پر آزاد کیایعنی سیاسی استحکام پیدا کیا پھر آپ نے مکہ سے لٹے پھٹے مہاجرین کےلئے جب اعلان کیا تو انصار نے اپنے کاروبار اور باغات میں سے ادھا ادھا حصہ مہاجرین کو دے دیا یوں آپ نے معیشت کی بنیاد رکھی پھرآپ نے خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کے تحت داخلی امور کے مطابق یہ کہا کہ اگر مدینہ طیبہ کے داخلی امور میں کوئی حملہ ہوا تو تمام لوگ مل کر یہود نصاریٰ عیسائی مسلمان مقابلہ کریں گے اور جو خرچہ ہوگا اسے برابر تقسیم کر لیا جائے گا اس سے سیکیورٹی کو بہتر بنایا گیاپھر چوتھے درجے میں جا کر آپ نے شریعت کی پابندی کی یوں نبوت کا فیض پوری دنیا میں پھیل گیا اگر آج بھی ہم وطن عزیز پاکستان کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو رسول اکرم ﷺکی زندگی کا مطالعہ کرتے ہوئے سب سے پہلے ہمیں سیاسی استحکام، معاشی استحکام، سکیورٹی استحکام اور شریعت کا نفاذ کرنا ہوگا لیکن سوال اب یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ قابل لوگ تلاش کیسے کیے جائیں ؟ اس کےلئے بھی ہمیں آپ کا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا حالانکہ آپ سے بڑھ کر ذہین اور فطین اور افضل کائنات میں کوئی اور نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پیغمبر ذیشان نے مدینہ کی مختلف گلیوں سے 10 اریف چنے اور ان 10 بہترین چنے گئے اریفوں میں سے ایک کو نقیب چنا اور اس نقیب کو مدینہ میں اپنی مشاورتی کونسل کا ممبر بنایا ٹھیک اسی طرح ہمیں بھی اپنے علاقے کے بہترین اور عمدہ اخلاق اور جرات والے لوگوں کوسیاسی میدان میں اتارنا ہوگا مگر ان کو تلاش کرنے کےلئے بھی ہمیں علم کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میںہمارے پاس بہت سے اسکالرز موجود ہیں جنکی رہنمائی سے ہم سیاست میں تھوڑا بہت کردار ادا کرسکتے ہیں اور پھر ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ ہمیں کسی کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالنے جیسے گھسے پٹے جملے کہنے کی بھی ضرورت نہیںپڑے گی اس وقت تک بہترین لوگ سیاسی عمل میں اتر چکے ہوں گے یہی فیض نبوت ہوگا لیکن ہم نے نیک لوگوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاست سے بیزار کر کے انہیں بتادیا ہے کہ سیاست ایک برا کام ہے یہاں تک کہ نیک لوگوںنے بھی کہا سیاسی کام میں ہم نہیں آتے حالانکہ سیاست اصل میں دین کے کاموں میں سے ہی ایک کام ہے مگر بدقسمتی سے ہم نے ملا ،مولوی ،مفتی اور عالم دین کو اتنی درجہ بندیوں میں تقسیم کردیا ہے کہ اب مذہب کے نام پر بھی مفاد پرستوں نے اپنی اپنی دوکانداریاں کھول رکھی ہیں دن کو وعظ فرمانے والے اور رات کو مدہوش رہنے والے ایسے ایسے نام نہاد عالم دین ہماری سیاست میںآن گھسے ہیں کہ جن کو دیکھ کر ہمیں سیاست میں چور ڈاکو اچھے لگنے لگے ہیں جو الیکشن میں قران پاک پر پیسے دیکر حلف لیتے ہیں کہ ووٹ فلاں امیدوار کو دینگے جو امیدوار پیسے ،لالچ ،دھونس اور دھاندلی سے جیت کر اسمبلی میں جائیگا وہ عوام کی خدمت خاک کریگا بلکہ عوام کو خاک چاٹنے پر مجبور کردیگا آج انہی سیاسی ٹھگوں کی وجہ سے ہمارے ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے پاکستان کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال نے فرمایا تھا
جلال بادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہودین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں