بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.7°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

تنخواہ دار طبقہ نے رواں سال 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس دیا

Tuesday, 3 June, 2025

مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقہ نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کسی بھی شعبے سے وصول ٹیکس سے زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
جائیداد کی خریداری سے 109 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔ تھوک کے کاروبار سے 11 ماہ میں 22 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس حاصل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون کے کاروبار سے 11 ماہ میں 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں