بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی ، لیاقت بلوچ

Thursday, 21 November, 2024

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک طرف احتجاج دوسری طرف حکومت سے رابطہ، کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سیاسی جمہوری حق ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل ہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں