بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

تباہی لانے والوں کا احتساب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، امیر جماعت اسلامی

Wednesday, 22 February, 2023

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا پہیہ جام اور صرف تباہی کا چل رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہی لانے والوں کا احتسا ب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں عروج پر ہیں احساس مر چکا ہے۔ عوام کا جینا مشکل ہو گیا، مہنگائی میں کمی کرنا ہو گی۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو بار بار آزمایا۔ تینوں پارٹیاں سو برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ خوشحالی، امن اور گھر کی دہلیز پر انصاف چاہتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں