بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بورے والا: نشئی کی فائرنگ، بہن اور خالہ قتل

Monday, 6 January, 2025

بورے والا کے علاقے فتح شاہ کے گائوں 335 ای بی میں 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ملزم نے اپنی بہن اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا، بہن سے پیسے مانگے، جس کے انکار پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں