بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بجٹ 2025: نان فائلر کیلئے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Tuesday, 10 June, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر کیلئے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے نیا کلاسیفکیشن سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے، نئے کلاسیفکیشن سسٹم میں فائلر اور نان فائلر کا فرق ختم کیا جا سکے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جو لوگ گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے وہی بڑے مالیاتی لین دین کرسکیں گے، گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے والے ہی گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کرسکیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ گوشوارے جمع کروانے والے سیکیورٹیز، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، بعض بینک اکانٹس کھول سکیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں