بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے: علیمہ خان

Tuesday, 29 July, 2025

بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔علیمہ خان نے یہ بات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اتنا کمزور ہے، ججز اس کو سننے کے لیے تیار ہی نہیں۔ 3 ماہ سے کیس ہی نہیں لگ رہا، آخر میں جج نے کہا چھٹیاں ہو گئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں