بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی صرف مس کالیں دے رہے ہیں ، گورنر سند ھ

Sunday, 24 November, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف مس کالیں دے رہے ہیں، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کر واپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے، اس کے بعد اوور ختم ہوجائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا، اگر بانی نے بشری بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں