بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

بارشوں کا نیا سسٹم داخل ، کراچی میں کل سے بارش کا امکان

Monday, 3 January, 2022

بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، گوادر اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث کل سے7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کےبیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں