بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کیلئے این او سی ملنے کا امکان نہیں

Friday, 19 July, 2024

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کا امکان نہیں، تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی ہے، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں