بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے: وزیر اعظم

Tuesday, 5 August, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بذات خود حکام کی طرف سے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کروں گا، اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کی ملک بھر میں یکساں اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کلیئرنس اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے درکار وقت کم سے کم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کلیکشن کے ثمرات کو آئندہ مالی سال میں برقرار رکھا جائے، وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عائد کردہ ٹیکسز کا مؤثر اور عمدہ نفاذ ٹیکس کلیکشن کو مزید بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، ایف بی آر اور متعلقہ وفاقی ادارے صوبوں کی مشاورت سے اسٹریٹجی بنائیں۔
ٹیکس کلیکشن اور دیگر اصلاحاتی اہداف کے منظور شدہ مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، ایف بی آر اور کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی نظام سے عوامی آگاہی کے لیے استعداد کار بڑھائی جائے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے فارم کو آن لائن اردو میں مرتب کر دیا گیا ہے، ایف بی آر نے نئی مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا، ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مہینوں میں بھی مکمل ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں