بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ایف آئی اے کو عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا

Tuesday, 11 March, 2025

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عثمان ججہ کو گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ کے عالمی ریکٹ سے متعلق معلومات درکار ہیں، اس سے شہریوں سے لی گئی رقم بھی برآمد کرنی ہے۔عدالت نے عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے اور ملزم کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں