بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 11 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے، حیفہ ریفائنری مکمل بند، مزید 3 ہلاک، درجنوں زخمی

Tuesday, 17 June, 2025

ایران نے جنگ کے پانچویں روز اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ کو چوتھی بار نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ ریفائنری کے 3 ملازم بھی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بمباری کر کے لبنان میں ہزاروں نہتے شہری قتل کیے تھے اور غزہ میں بھی حالیہ کشیدگی کے دوران 55 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید کر چکا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے اعلی فوجی کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے چیف آف وار سٹاف علی شادمانی شہید ہو گئے، علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔
علی شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے بھی سربراہ تھے جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں