بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا: شبلی فراز

Tuesday, 28 January, 2025

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی بھی حکومت کی ہوگی، سیاسی استحکام حکومت کا فرض ہوتا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ نیک نیتی پہلا عنصر ہوتا ہے، ہمارے بہت مناسب مطالبات تھے، یہ مذاکرات ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے تھے، مذاکرات میں حکومت کی بدنیتی اڑے آ رہی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی حکومت بنانے والے ہی مذاکرات سے گریز کرتے ہیں، مذاکرات کے شروع سے ہی حکومت کا رویہ منافقانہ تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں