بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.9°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ، یوسف گیلانی

Tuesday, 10 December, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ملتان میں جامعہ زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آنا باعث اعزاز ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے، دیکھنا ہو گا ٹیکنالوجی کس طرح انصاف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی صرف آئیڈیا نہیں حقیقت ہے، قوانین معاشرے میں انصاف کے حصول کے لئے اہم ہوتے ہیں، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے، ہمارے ہاں مقدمات کئی کئی سال التوا کا شکار رہتے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہوتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے استعمال سے انصاف بروقت میسر آ سکتا ہے، اے آئی کے استعمال کے آغاز میں مشکلات ہو سکتی ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں