بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست، وزیرِ اعظم کا بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان

Wednesday, 29 March, 2023

انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی آج سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ کے ممبران آج ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچیں۔سپریم کورٹ میں انتخابات میں التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت مقرر ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں