بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

امریکی قونصل جنرل کی ذکاء اشرف سے ملاقات

Friday, 18 August, 2023

لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کی اور وہیل چیئر کرکٹ کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم مکانیولے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر وہیل چیئر کرکٹ کیلئے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں