بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

امریکہ میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ، ٹرمپ عمران کی رہائی کیلئے نہیں کہیں گے

Thursday, 7 November, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، مجھے نہیں لگتا ٹرمپ عمران کی رہائی کیلئے کہیں گے۔امریکی الیکشن پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہو گی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔ان کا پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں