بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا

Wednesday, 30 July, 2025

امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے بھارت کے ساتھ کم کاروبار کیا کیونکہ ان کے محصولات بہت زیادہ ہیں، بھارت کے ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ محصولات میں سے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی تجارتی رکاوٹیں بھی سخت ترین اور ناپسندیدہ ترین ہیں، بھارت نے ہمیشہ فوجی ساز و سامان کی بھاری مقدار روس سے خریدی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت، چین کے علاوہ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، پوری دنیا روس سے چاہتی ہے کہ وہ یوکرین میں قتل و غارت بند کرے ایسے وقت میں یہ سب اچھی باتیں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اب یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف ادا کرے گا، بیان کردہ وجوہات کی بنیاد پر بھارت ایک اضافی جرمانہ بھی ادا کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں