بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

الیکشن کے دن بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی

Wednesday, 7 February, 2024

چیف ایگزیکٹو فیسکو کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہو گی۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے اپنے بیان میں کہا کہ فیسکو ہیڈ کوارٹر میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریجن کے 8 اضلاع میں 5 ہزار ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اسی طرح پیسکو کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی تیاریاں مکمل ہیں۔پیسکو کا کہنا ہے کہ 8، 7 اور 9 فروری کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، پیسکو کا عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں