بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

Sunday, 24 September, 2023

بھارتی میڈیا پر بی جے پی کے حمایتی اور انتہا پسند ہندو پروفیسر نے براہ راست نشریات میں کینیڈا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیکر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور امن پسند ملک ہونے کا دعویٰ خود ہی جھوٹا ثابت کردیا۔کینیڈا نے جب سے ہردیپ قتل کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا ہے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اپنا دفاع کیسے کرے۔اس کے لیے ناکام سفارت کاری کے باعث مایوس مودی نے بھارتی میڈیا کو ٹاسک دیدیا جو انتہا پسندی، منہ زوری اور جھوٹ پھیلانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔بھارتی میڈیا کس طرح اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں اور معصوم شہریوں کو ورغلا کر تشدد پر اکساتے ہیں اس کی مثالیں خود بھارتی میڈیا پر پیش ہونے والے عقل و دلیل سے عاری اور انتہا پسندانہ نظریات کے پرچاری ٹاک شوز میں سامنے آتی رہتی ہیں۔ایسے ہی ایک ٹاک شو میں بھارت کے دنیا میں جنگ و جدل کے عزائم اُس وقت بے نقاب ہوگئے جب کپل کمار نامی تجزیہ کار نے کینیڈا کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کا جواب دینے کے بجائے الٹا ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی۔بھارتی میڈیا نے سفارتی آداب اور صحافتی اصولوں کو روندتے ہوئے اس انتہا پسندانہ دھمکی کو براہ راست نشر ہونے دیا۔ جس سے بھارت کی جارحیت پسندی کھل کر سامنے آگئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں