بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

اعصام الحق کی والدین کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو

Saturday, 1 January, 2022

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اعصام الحق نے نئے سال کے آغاز پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جو ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں ٹینس اسٹار کو والدین کے ساتھ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اعصام نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دی اور لکھا کہ دعا ہے یہ سال آپ سب کے لیے اتنا ہی مزے کا ہو جتنا مجھے اس لمحے میں اپنے والدین کے ساتھ رقص کرنے اور میری اہلیہ کو یہ ویڈیو بنانے میں آرہا ہے۔

ٹینس اسٹار کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور ان کے لیے مداح نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں