بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.5°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

اسلام آباد ہایکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بغاوت کے مقدمہ میں ضمانت کی درخوست منظورکر لی

Thursday, 15 September, 2022

اسلام آباد ہایکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بغاوت کے مقدمہ میں ضمانت کی درخوست منظور کرتے ہوئے انکی رہائی کا حکم دیدیا ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے قبل ازیں سماعت شروع ہونے پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گل نے بات ایک نیوز چینل پر کہی تھی، وہ نیوزچینل ملک کا ہر دوسرا شہری دیکھ رہا تھا، آرمڈ فورسز میں بھی نیوز چینل دیکھا جاتا ہے، یہ بات بغاوت پر اکسانے کا الزام ثابت کرنے کیلئے کافی ہے جس پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ شہباز گل نے کسی ایک کو کہا ہو کہ بغاوت کرو تو بتائیں؟اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا شہباز گل نے ایک کو نہیں، اپنے بیان سے سب کو بغاوت پر اکسایا فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں