بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

استور ، سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق

Sunday, 11 August, 2024

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گزشتہ رات ہونے والی موسلاد ھار بارش کے باعث اس وقت سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔استور کے علاقہ کشمت میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔سیلابی ریلے سے کئی مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں