بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

آج عدل وانصاف کا قتل ہوا ہے، وزیراعظم

Wednesday, 5 April, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا اور آج پھر عدل و انصاف کا قتل ہوا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے التوا سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کیسا تاریخ کا جبر ہے آج بھی چار اپریل ہے، عدالتی قتل آج ہی کی تاریخ کو ہوگا۔73 کا آئین انہی کی حکومت میں معرض وجود میں آیا تھا یہ پاکستان کی تاریخی خدمت تھی جسے یاد رکھا جائے گا۔شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج 4 اپریل کو 72 گھنٹے میں جو کارروائیاں ہوئیں وہ عدل و انصاف کا قتل ہوا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں