بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

انڈونیشی وزیر دفاع کا دورۂ جی ایچ کیو، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

Tuesday, 15 July, 2025

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔ انڈونیشیا کے وفد نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں