بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ

Wednesday, 23 April, 2025

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024 کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں