بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

جب بھی عوامی تحریک شروع ہوئی مولانا شامل ہونگے، محمود اچکزئی

Monday, 10 February, 2025

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگئی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، نوازشریف، مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے۔محمود خان اچکزئی کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے پی ڈی ایم سے کہا اگر بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں۔آخر میں انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے، محمود خان اچکزئی نے یہ دعوی بھی کیا کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں