بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Wednesday, 4 December, 2024

وزیر اعظم کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ملاقات ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، دونوں رہنماں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ میں پانچویں بار پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا، محمد سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں