بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

وائس چانسلر، گورنر اور وزیراعلی پنجاب کی تقرری پر اختلافات مزید بڑھ گئے

Tuesday, 24 September, 2024

پنجاب کی 13 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر گورنر سردار سلیم حیدر اور وزیراعلی مریم نواز کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔گورنر ہاس کے ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے وی سیز کی تقرری کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے انہیں واپس بھیج دیا، 13 میں سے 7 کی تقرری وزیراعلی کی منظوری سے کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری گورنر کی منظوری کے بغیر کی گئی، گورنر پنجاب نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے بعض اعتراضات بھی اٹھائے۔وائس چانسلر کے پینل کی تشکیل کا عمل درست نہیں تھا، دوبارہ جائزہ لیں، وائس چانسلر کے پینل کی تشکیل میں صحت مند مقابلہ نہیں تھا۔گورنر ہاس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل وزیر اعلی بھیج سکتے ہیں، سلیکشن نہیں ہو سکتی، وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار گورنر کے پاس ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی ہاس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے پینل کی تشکیل میں شفافیت تھی، وی سی کا انتخاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر کا کام صرف دستخط کرنا ہے، وہ سمری واپس نہیں بھیج سکتے، وائس چانسلر کی تقرری قانون کے مطابق وزیر اعلی کی منظوری سے ہوتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں