بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 31.4°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

بجلی کی موجودہ قیمتیں ناقابلِ برداشت ہیں: اویس لغاری

Sunday, 8 September, 2024

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پروڈیوسرز اور حکومت یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتِ حال برقرار نہیں رہ سکتی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتا کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اویس لغاری نے پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی بلکہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضا مندی سے ہوں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں