بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

صدر زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات ، سیاسی روابطہ بحال کرنے پر تبادلہ خیال

Sunday, 25 August, 2024

زرداری کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ساتھ تھے، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر مملکت نے آئندہ ہونے والی اہم قانون سازی پر اعتماد میں لیا، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجینئر ضیا الرحمان موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ سیاسی روابط بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا نے عام انتخابات کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کرکے کچھ گلے شکوے کئے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے مولانا کے تمام تحفظات سن کر سیاسی تعاون طلب کیا، صدر آصف علی زرداری نے مولانا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا اظہار کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں جانب سے روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں