بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اضافی اخراجات پر سخت نوٹس ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے قومی خزانے کا ایک ارب بچالیا

Tuesday, 23 July, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو لنک کے لیے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جبکہ قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وڈیو لنک کے لیے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے کہا کہ پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے وڈیو لنک سسٹم موجود ہے۔ تمام ماتحت عدالتوں میں وڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری ہے اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔رجسٹرار کا کہنا ہے کہ وڈیو لنک سے متعلق نئے سامان کی خریداری کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی سامان کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں