بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ، فواد چوہدری

Wednesday, 3 July, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو ڈرائیور لیول کا کہہ دیا۔شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں، فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیاتھا۔ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آجاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی wonderfull بغیرت کہہ دیا ان میں عقل ہی نہیں ہے، جب تک عمران خان جیل میں بند ہے اس وقت تک فلم بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ چل رہے ہیں ان کو دیکھ کر انجوائے کریں؟

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں