بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان رو ڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

Friday, 24 May, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کر دیا۔ایس ایل تھری پر ایک ماہ کے لیے ٹول ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہری مفت سفر کر سکیں گے۔وزیراعلی نے ایس ایل 4 منصوبے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک سڑک کا معائنہ کیا۔انہوں نے لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈ انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا، وزیر مواصلات پنجاب ملک صاحب نے منصوبے پر بریفنگ دی کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ایس ایل تھری کی تعمیر سے شہر کی اندرونی سڑکوں پر رش کم ہوگا، ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے بہت ضروری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں