بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے، طلال چوہدری

Wednesday, 29 March, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے۔فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ پر بات کرنے پر توہین عدالت سے ڈرائیں گے۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توہین عدالت سے نہ ڈرائیں، توہین عدالت پر ہم سزائیں بھگت چکے ہیں اب کوئی اور بات کریں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں