بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Wednesday, 10 June 2026 | پاکستان: 26 ذوالحجۃ 1447

ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے، صدف نعیم رپورٹنگ کیلئےپر عزم تھیں

Sunday, 30 October, 2022

نجی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم نے کہا ہے کہ بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں، لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، بیٹی نے میڈیا پر دیکھتے ہی بتایا کہ تصاویر امی کی لگتی ہیں۔
شوہر کا کہنا تھا کہ آج بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق صدف کے دو بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے جبکہ وہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں