بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا، 3 افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی

Tuesday, 11 October, 2022

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں تین افراد جاں بحق اور اہم قبائلی رہنما وڈیرہ عطااللہ کلپر بگٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی رہنما وڈیرہ کلپر پر حملے کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیش آیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نےوڈیرہ عطااللہ کی گاڑیوں پر راکٹوں ور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ وڈیرہ عطااللہ کلپر اور ان کا چھوٹا بھائی ذکاءاللہ کلپر سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق ضلع قلات کے علاقے جوہان میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر برائے داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں