بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.1°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

Wednesday, 14 September, 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے اعلٰی افسران اور خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی تھیں جس پر ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی عمران خان کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے عدالت کے باہر اخبار نویسوں کی ایک بہت بڑی تعداد سے کی جانے والی بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ایک طرف نجھے سیاست کرنے سے سے روکا جا رہا ہے تو دوسری طرف میی پارٹی کوبھی کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ مقدمہ مذاق ہے، قانون کے احترام میں پیش ہوا ہوں انکا کہنا تھا کہ ’پہلے ملک کی معاشی حالات کی وجہ سے چُپ کر کے بیٹھے ہوئے تھے لیکن ہم سیلاب زدگان کے لیے پیسے اکٹھے کرنے لگے تو انہوں نے پابندیاں لگا دی۔ جتنا مجھے اور میری پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگائیں گے ہم اتنا ہی تیار ہو رہے ہیں اور اسی مہینے تیار ہو رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ میں قوم کے سامنے پیغام دے رہا ہوں جب کال دوں گا یہ امپورٹڈ حکومت برداشت نہیں کر پائے گی، اب عوام کا جو سمندر نکلنے والا ہے میں چیلنج کر رہا ہوں جس دن کال دی آپ برداشت نہیں کر سکیں گے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں