بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 41.7°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

خیبر، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Tuesday, 11 March, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے کنبے کا سربراہ بسم اللہ، ان کی اہلیہ اور کمسن بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔اس کے علاوہ باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر ان کی ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا گیا، تاہم ایک بچی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکی تھی، زخمی دو بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں