بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 41.6°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447
سوات میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری کا احتج

سوات میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری کا احتج

Friday, 30 January, 2026

سوا بیورو رپورٹ )سوات میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج
سوات میں آج سوات ٹریڈرز فیڈریشن، تاجر برادری اور مختلف تجارتی تنظیموں کی جانب سے غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالدی نے کی۔
احتجاج میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان، دکانداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے موسم میں بلاجواز لوڈشیڈنگ عوام اور تاجر برادری کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جس سے کاروبار اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوات میں فوری طور پر غیر ضروری لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ احتجاج کے بعد واپڈا حکام، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، جن میں حکام نے یقین دہانی کرائی کہ غیر ضروری لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کر کے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر عبدالرحیم اور ترجمان ڈاکٹر خالد محمود نے خبردار کیا کہ اگر وعدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تاجر برادری آئندہ مزید سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں