بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

24 نومبر کا احتجاج ہر پاکستانی کیلئے ہے ، فواد چوہدری

Wednesday, 20 November, 2024

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے، احتجاج کسی ایک جماعت کا یا فرد نہیں پاکستانی کے لیے ہے، جمعرات تک احتجاج کا حتمی فیصلہ آنا متوقع ہے، اگر کل مذاکرات سے بات چیت ہوتی ہے توسیاسی درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈی جی پیمرا بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فواد چوہدری نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ میں نے تینوں کیسز میں معافی مانگ لی ہے، میں نے کیسز میں معافی نامہ بھی جمع کرایا ہے جس پر ممبر خیبرپختونخوا جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آج تو چارج فریم کرنا ہے، اس پر فواد فواد چوہدری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ باہر جا کر وہی بات کر رہے ہیں یا فرق پڑ گیا؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ آج کل آپ توجہ میں نہیں، آپ اوروں کی باتیں بھول جاتے ہیں میری یاد رکھتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں