بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 38°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

گھوٹکی، ڈاکوں کے ہاتھوں شہری اغوا، سکھر میں مغوی نے پہچان کر ڈاکو پکڑوا دیا

Sunday, 25 May, 2025

گھوٹکی کے علاقے کھمبڑا سے ڈاکوں نے شہری کو اغوا کر لیا، ڈاکو مغوی کے گھر سے طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)کا کہنا ہے کہ 10 تھانوں کی نفری کا کچیمیں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، لٹھانی، ماچھی میرانی گینگ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ڈاکوں کے ساتھ شدید فائرنگ جاری ہے، ڈاکوں کے 10 ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے سپرد کر دیا۔
پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سِم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا۔ گفتگو کرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ 3 سال پہلے خاتون کی آواز میں بات کر کے اسے جال میں پھنسایا گیا تھا، کئی ہفتے قید میں تشدد کیا اور 20 لاکھ روپے تاوان کے عوض چھوڑا تھا۔سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں