بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 38°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

ڈی آئی خان؛ آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملہ، 3 ایف سی اہلکار زخمی

Saturday, 20 January, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان: آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملے میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ درازندہ کے علاقے میں کیا۔ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا، جس میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور حفاظتی اسکواڈ کے مابین فائرنگ جاری ہے۔ اس دوران ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ فائرنگ کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں