بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.8°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی پرپابندی ، مخصوص نشستیں ، ن لیگ کا پی پی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Friday, 19 July, 2024

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مخصوص نشستوں سے متعلق معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ نے پیپلزپارٹی کے رہنماں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے، لیگی رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، عرفان قادر، احد چیمہ اور سردار ایاز صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے، اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق صدر مملکت آصف علی اور ارکان کو بریف کریں گے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، نیئر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں