بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو بے رحمی سے زمیں بوس کیا، فضل الرحمٰن

Monday, 12 June, 2023

پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو بے رحمی سے زمیں بوس کیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی اور حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کی زد میں ہے۔ مشکلات کے باوجود بجٹ کو متوازن قرار دیا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جے آئی حکومتی کوششوں میں شامل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس طرح کے فتنے کی بیخ کنی ہونی چاہیے اور ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہییں۔ ہماری ملکی سیاست سے وابستگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہم نے سیاست میں اتار چڑھاؤ کو قریب سے دیکھا ہے۔ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام اور عادلانہ نظام کا نفاذ تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں