بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.5°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

ٹرانس جینڈر بل، سراج الحق کی حکومت کو بڑی دھمکی

Sunday, 25 September, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب ہمارے رد عمل کا انتظار کرے۔
میڈیا کے مطابق دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں مگر خواجہ سراؤں کے تحفظ کی آڑ میں اسلامی اقدار کو ختم نہیں کرنے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی کے لیے تجاویز دی ہیں، پہلے سود اور اب ٹرانس جینڈربل کے معاملے پر ہمارا جھگڑا نظام سے ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے نہ بلاول نہ شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان نے بات کی ہے، یہ سب امریکی غلام ہیں،
جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی کیلئے تجاویز دیں ، پہلے سود اور اب یہ بل کے معاملے پر ہمارا نظام سے جھگڑا ہے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بلاول ، شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر بولے ، یہ سب امریکی غلام ہیں ۔ کل مسلم لیگ ن رو رہی تھی، آج پی ٹی آئی رو رہی ہے اور کل پھر شہباز شریف کی باری ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا اگر ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں