بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.5°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 09سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

Thursday, 22 December, 2022

واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، 09سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار، ملزم کی شناخت ذیشان علی کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں،ملزم نے ایک ہفتہ قبل 09 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس سے مدد لی،
پولیس ٹیمیں سینئر افسران کی زیر نگرانی 24/7ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں