بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Tuesday, 14 January, 2025

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملتان میں شدید دھند کے باعث ایم 5 ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دھند کی وجہ سے خانیوال، ملتان، اوچ شریف سے رحیم یار خان تک بھی موٹروے بند ہے۔ شدید دھند کے باعث رحیم یار خان، گڈو اور گھوٹکی تک کا رستہ بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے سبب ایم ون رشکئی سے صوابی تک بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں