بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

مرنے سے قبل ستیش کوشک نے کیا درخواست کی تھی؟ منیجر کا انکشاف

Sunday, 12 March, 2023

بالی ووڈ کیاآنجہانی ادار وہدایت کار ستیشن کو شک کے منیجر سنتوش رائے نے اداکار کے مرنے سے قبل کہے گئے آخری الفاظ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کو شک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران رل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں چل بسے۔اب انکے منیجر سنتوش رائے نے انکشاف کیا ہے کہ ستیش کو شک کو جب دل کا دورہ پڑا تو انہیں کہیں نہ کہیں احسان ہوگیا تھا کہ اب وہ مزید نہیں جی سکیں گے۔ لہذا وہ یہی کہہ رہے تھے کہ مجھے بچالو میں مرنا نہیں چاہتا۔میڈیا کے مطابق جس رات ستیش کو شک نے دنیا کو الوداع کہا، چونکہ وہ اداکار کے ہمراہ ہی تھے۔ سنتوش رائے کے مطابق رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر ستیش کو شک نے کھانا ختم کیا ہماری اگلی صبح 9 مارچ کی 8:50 کی ممبئی کی فلائٹ تھی۔ سنتوش کے مطابق اس کے فورا بعد ستیش جی نے بات کرنا بند کردیا۔ میں نے انہیں ہلایا لیکن وہ بے سدھ رہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں